پاکستان
07 مئی ، 2012

بجلی کا شارٹ فال7ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر

بجلی کا شارٹ فال7ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر

لاہور… پیپکو کی جانب سے گیس اور تیل نہ ملنے پر اکثر نجی کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار انتہائی کم کر دی۔ شارٹ فال ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 7 ہزار میگا واٹ ہو گیا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب 16 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچی ہے جبکہ پیداوار صرف 9 ہزار میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث لوگوں کو بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ لاہور میں 13 گھنٹے جبکہ دیگر شہروں اور دیہات میں 20 گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی ہے۔ ادھر پاور ہاوٴسز نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے رقم نہ ملنے پر مکمل شٹ ڈاوٴن کا عندیہ دے دیا۔

مزید خبریں :