17 اپریل ، 2015
کراچی.......کراچی کے علاقے سائٹ میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کر کے کورنگی کے جنرل پوسٹ آفس سمیت دیگر ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے جیو نیوز کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر سائیٹ میں غنی چورنگی کے قریب کارروائی کر کے دو ملزمان حسن گل اور محمد خالد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ فاروق اعوان کے مطابق ملزمان نے رواں سال جنوری میں کورنگی میں واقع جنرل پوسٹ آفس میں 26لاکھ روپے کی ڈکیتی تھی جس کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج ہے جبکہ ملزمان لانڈھی اور کورنگی میں پٹرول پمپس اور کمپنیوں میں بھی لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔