پاکستان
07 مئی ، 2012

حکومتی کرپشن بے نقاب کرنے میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے،نوازشریف

حکومتی کرپشن بے نقاب کرنے میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے،نوازشریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ بحالی تحریک اورحکومتی کرپشن بے نقاب کرنے میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے،میڈیا کو پاکستان مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں سینئرصحافیوں، کالم نگاروں اور اینکر پرسنز سے ملاقات میں کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے،صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے سینئر صحافیوں سے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے میں میڈیا نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے اورآگے بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :