07 مئی ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والی ایک فرم کو بچانے پر وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت،ایف آئی اے اور آئی جی پولیس پنجاب سے 23 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ مقامی شہری حامد بشیر کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ فرم کے مالک عاصم ملک کے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے گہرے مراسم ہیں۔ اس لئے فرم کئے خلاف جو شخص بھی ایف آئی اے سے رجوع کرتا ہے اس پر کارروائی نہیں ہوتی۔ اگر کوئی افسر کارروائی کرے تو اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے لہذا عدالت اس کا نوٹس لے۔