پاکستان
07 مئی ، 2012

کاغذی شیر تحریکِ انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتے،عمران خان

 کاغذی شیر تحریکِ انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتے،عمران خان

لاہور… تحریکِ انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نورا کشتی کرنے والے تمام سیاستدان سونامی کیخلاف اکٹھے ہو جائیں گے، اور یہ کاغذی شیر تحریکِ انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ جوہر ٹاوٴن لاہور میں آئی ایس ایف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ انہوں نے21سال تک کرکٹ گراوٴنڈز میں مقابلہ کیا ہے،اب سیاست میں بھی مقابلہ کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے 50لاکھ سے ایک کڑور تک نئے ممبر بنائیں گے اور یہ ممبران ہی اپنی قیادت کا چناوٴ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف واحد جماعت ہو گی جو خاندانی اور موروثی سیاست نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :