کھیل
18 اپریل ، 2015

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

ڈھاکہ.......پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کو پہلی بار بار میزبان ملک کے خلاف سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے ۔سولہ سال بعد بنگلادیش نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں ناکوں چنے چبوادیئے۔تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے سنچریاں اسکور کرکے 329رنز کا پہاڑ کھڑ ا کیا ۔پھر بنگال ٹائیگرز کے بولرز بھی حریف بیٹسمینوں پر حاوی آگئے۔نتیجتاً پاکستان ٹیم 79رنز سے میچ ہارگئی۔گرین شرٹس کل جب میرپور اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے کے لیے اُتریں گے تو اُنہیں نہ صرف عمدہ پرفامنس پیش کرنی ہوگی بلکہ سیریز بچانے کے لیے فتح بھی درکار ہوگی۔کل کے میچ میں دونوں ٹیموں کی کیا کارکردگی رہتی ہے یہ آپ جان سکیں گے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر پر دن ڈیڑھ بجے سے۔

مزید خبریں :