پاکستان
18 اپریل ، 2015

کراچی:حلقہ این اے 246 میں متحدہ کے جلسے کی تیاریاں مکمل

کراچی:حلقہ این اے 246 میں متحدہ کے جلسے کی تیاریاں مکمل

کراچی......این اے 246میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ لیاقت آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ الطاف حسین کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔آج لیاقت آباد فلائی اوور پر ہونے والے ایم کیو ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے لوگوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔خواتین نے ایم کیو ایم کے جھنڈے کے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہیں اور اسی رنگ کی چوڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں۔ خواتین کارکن الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حق میں نعرے بھی لگا رہی ہیں اور تنظیمی نغمے بھی گا رہی ہیں۔کارکنوں میں بے حد جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید خبریں :