پاکستان
19 اپریل ، 2015

کراچی:این اے 246 ،پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

کراچی:این اے 246 ،پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

کراچی.........پاکستان تحریک انصاف این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے آج عائشہ منزل پر شام چھ بجے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کی نشست جیتنے کے لیے کراچی میں سیاسی جلسے عروج پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہراہ پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جلسے کے پیش نظرشاہراہ پاکستان کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی اپننے فرائض سر انجام دیں گی۔ رات گئے، پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل ، اسد عمر اور علی زیدی جلسے کی تیاریوں کا جا ئزہ لینے عائشہ منزل پہنچے ۔ اس موقع پر ان کا سامنا ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ریلی سے ہو گیا۔ اس موقع پر دنوں جانب سے اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ تاہم پولیس نے صورت حال کو قابو میں رکھا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کہاکہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ۔ ایم کیو ایم کے جلسے کے لیے سڑک کو 24 گھنٹے پہلے ہی بند کردیا گیا تھا۔ عمران اسماعیل کی گفتگو کے بعد تحریک انصاف کےکارکنوں نےشاہراہ پاکستان بند کر دی جس کے بعد پولیس نے بھی شاہراہ پاکستان کےدونوں ٹریک کو کنٹینر لگاکربلاک کردیااور جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

مزید خبریں :