19 اپریل ، 2015
کراچی .....اہلیہ عمران خان ریحام خان کا کہنا ہے کہ یکساں تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، این اے 246 تعلق رکھنے والے عوام کی ملک کیلئے تاریخی قربانیاں ہیں۔ ریحام خان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو یکساں تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے عوام کی ملک کیلئے تاریخی قربانیاں ہیں جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ رشتے کی اہمیت کی وجہ سے عمران خان کی جدوجہد میں شریک ہوں، جس کا مطلب یہ نہیں کہ اگلے انتخابات میں حصہ لوں۔