19 اپریل ، 2015
اسلام آباد ....تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے۔ تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی بھی چینی صدر سے ملاقات کے موقع پر عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی چینی صدر سے ملاقات کل شام 6بجے ہوگی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔