پاکستان
19 اپریل ، 2015

لاہور : گرلز کالج میں طالبات کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش

لاہور : گرلز کالج میں طالبات کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش

لاہور.....نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، طلباء کو پڑھائی کے ساتھ تخلیقی صلاحیتیں آزمانے کا موقع بھی مل جائے تو وہ اسے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ لاہور کے گرلز کالج میں سالانہ پراجیکٹس کی نمائش میں طالبات نے اپنی صلاحیتوں کو خوب منوایا ۔ہوم اکنامکس کالج لاہور میں طالبات کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش ہوئی ،سال بھر جو سیکھا، اسےمنفرد انداز میں سامنے لانے کی بھرپور کوشش، طالبات کے تیار کردہ کپڑے، اسکلپچرز، پینٹگز اور تزئین آرائش کا عمدہ کام ،طالبات کی فنی صلاحیت کا بھرپور عکاس۔شرکا ء کا کہنا تھا کہ فن کسی کی میراث نہیں، ان طالبات کا ہنرلاجواب ہے۔ثقافتی رنگوں سے بھری نمائش، طالبات کا اپنی ثقافت سے پیار کا ایک اندازبھی ہے ۔فن پاروں کی یہ نمائش ٹیلنٹ سے بھرپور طالبات کی حوصلہ افزائی اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کا ذریعہ ہے۔

مزید خبریں :