پاکستان
19 اپریل ، 2015

چین کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری پر دنیا حیران ہے، شہباز

چین کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری پر دنیا حیران ہے، شہباز

اہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہناہےکہ چین کی پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرساری دنیا حیران ہے،توانائی بحران کے حل میں چین کا غیرمعمولی کردار یاد رکھا جائےگا۔ چین کی شنگھائی الیکٹرک کارپوریشن چائنا،گلوبل مائننگ کمپنی کے حکام ، سرمایہ کاروں اور ماہرین کےوفودنےمری میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سےملاقاتیں کیں۔اس موقع پروزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب میں 25 سومیگاواٹ بجلی پیداکرنے کےمنصوبوں پرعمل درآمد ہو رہا ہے ،2017 ء تک 10ہزار400 میگاواٹ بجلی مزید پیدا کی جا سکے گی۔ اس موقع پراین ٹی ڈی سی اورچینی کمپنی کے مابین ٹرانسمیشن لائن کی اَپ گریڈیشن کے لئے دستاویزات کا تبادلہ بھی ہوا۔پنجاب حکومت اور چینی بینک آئی سی بی سی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت چین پنجاب میں گارمنٹس ، سیمنٹ ، آئرن اور اسٹیل ، بجلی کی اشیاء اور زرعی آلات کیساتھ مختلف شعبوں میں فنی تعاون فراہم کرے گا ،بینک مالیاتی سہولتوں کیساتھ مشاورتی خدمات بھی مہیا کرے گا۔

مزید خبریں :