19 اپریل ، 2015
حب......حب میں حساس ادارے کے اہل کاروں نے چھاپہ مار کر 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہل کاروں نے حب شہر میں واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ اور 12 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان افراد کو تربت میں 20 مزدوروں کو قتل کرنے والے ملزمان سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ تربت میں نامعلوم افراد نےمزدوروں کے کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 20 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔