19 اپریل ، 2015
کراچی ......این اے 246 کا ضمنی انتخاب کے دن پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کے موبائل فون لیجانے پر پابندی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پریذائڈنگ افسران کو موبائل فون رکھنے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون پر پابندی عاید کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔