19 اپریل ، 2015
کراچی .......پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں لائٹ بند ہونے کے بعد لوگوں بڑی تعدا دمیں جلسہ چھوڑ کر چلے گئے اور کرسیاں خالی رہ گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں جنریٹری کی خرابی کے باعث جیسے ہی لائٹ بند ہوئی جلسے گاہ سے بڑی تعداد میں لوگ نکلنے لگے۔ تحریک انصاف کےرہنماؤں کے دعوے اپنی جگہ مگر بڑی تعداد میں کرسیاں خالی ہوگئیں اور لوگ جلسے گاہ چھوڑ کر نکل گئے۔ عمران خان کے خطاب سے قبل سے ہی انتظامیہ نے کرسیاں سمیٹنا شروع کردیا۔