پاکستان
19 اپریل ، 2015

پی ٹی آئی الزامات :الیکشن کمیشن نے کی تحقیقات شروع کردیں

 پی ٹی آئی الزامات :الیکشن کمیشن نے کی تحقیقات شروع کردیں

کراچی .......کراچی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں ۔ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کی جانب سے گھوسٹ قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے گھوسٹ قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔گھوسٹ قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز میں سٹی کالج، سراج الدولہ کالج، زبیدہ حاجیانی اور میٹروپولیٹن اسکول شامل ہیں۔پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے دوران عمارتوں کی مختلف زاویوں سے تصاویر اتاری گئی۔چاروں تعلیمی ادارے 2013 میں بھی پولنگ اسٹیشنز تھے۔ گھوسٹ پولنگ اسٹیشن کے الزامات پر تفصیلی رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھیجی جائے گی۔

مزید خبریں :