پاکستان
19 اپریل ، 2015

الیکشن کمیشن جانبدار ہے،اسے لوئر دیر نشست نظر نہیں آرہی،زاہد خان

الیکشن کمیشن جانبدار ہے،اسے لوئر دیر نشست نظر نہیں آرہی،زاہد خان

پشاور.......ترجمان این پی زاہد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا الیکشن کمیشن جانبدار ہے، الیکشن کمیشن کو صرف کراچی کا ضمنی انتخاب نظر آ رہا ہے، لوئر دیر میں سراج الحق کی خالی نشست نظر نہیں آ رہی۔عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں 5 مارچ کو سینیٹ الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن 5 گھنٹے بند رہا، خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں 8 سفید پرچیاں نکلیں لیکن الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کی توفیق نہ ہوئی۔ زاہد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صرف کراچی کا ضمنی انتخاب نظر آ رہا ہے، لیکن لوئر دیر میں سراج الحق کی خالی نشت پر ضمنی انتخاب کرانا نظر نہیں آتا۔اے این پی کے ترجمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا الیکشن کمیشن جانبدار ہے، اسے مستعفی ہو جانا چاہیے، اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ہم چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کو جانبدار کہیں گے۔

مزید خبریں :