پاکستان
20 اپریل ، 2015

پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، شہباز شریف

پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، شہباز شریف

لاہور.......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےچین کے مالیاتی اداروں اور سرمایہ کارکمپنیوں کےسربراہوں سے گفتگوکرتےہوئے کہاہےکہ چین کے صدر کی آمدسےپاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ۔چین کےمالیاتی اداروں اور سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہوں نےمری میں وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کی۔اس موقع پرمحمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کی آمد اہلِ پاکستان کیلئے باد بہاری ہےاور ہم ان کے لئے چشم براہ ہیں۔انہوں نےکہاکہ چین کے صدرشی چِن پِنگ کے دورے سےدونوں ہمسایہ ممالک کےبے مثال تعلقات کو نئی جہت ملے گی اوراربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے۔شہبازشریف نےمزید کہاکہ چین کے صدر کادورہ، پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا نیا باب لکھے گا۔

مزید خبریں :