پاکستان
20 اپریل ، 2015

کراچی حادثہ،یک ہی خاندان کے 9افرادجاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

کراچی حادثہ،یک ہی خاندان کے 9افرادجاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

کراچی......کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ٹریفک حادثہ کراچی کی حدود میں حب ریور روڈ پر پیش آیا جہاں حب سے آنے والی ہائی روف مخالف سمت سے آنے والی ڈمپر سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ہائی روف میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ تین افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ایس پی بلدیہ کے مطابق واقعے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ مرنے والوں میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔بد قسمت خاندان نیلم کالونی کا رہائشی تھا اور وہ گڈانی کے ساحل پر گھومنے گئے تھے کہ واپسی میں حادثہ کا شکار ہوگئے۔حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو مدینہ کالونی تھانہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :