پاکستان
20 اپریل ، 2015

شی چن پنگ کا شمار چین کے با اثر ترین سربراہان میں ہوتا ہے

 شی چن پنگ کا شمار چین کے با اثر ترین سربراہان میں ہوتا ہے

کراچی .....چین کے صدر شی چن پنگ کا شمار چین کے با اثر ترین سربراہان میں ہوتا ہے۔ وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اورسینٹرل ملٹری کمیشن کےچیئرمین بھی ہیں۔1953 میں پیدا ہونےوالےچین کے صدر شی چن پنگ کےوالدانقلابی کمیونسٹ شخصیت تھے۔ سنگھوا یونیورسٹی سے مارکسی نظریے کی تعلیم حاصل کرنے والے شی جن پنگ نے 1974میں چین کی کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔ 2008 میں چین کےنائب صدرمنتخب ہوئے۔نومبر 2012 میں انہیں کمیونسٹ پارٹی کاجنرل سیکریٹری منتخب کیاگیا۔ شی چن پنگ کمیونسٹ پارٹی سینٹرل ملٹری کمیشن کےچیئرمین بھی مقررہوئے۔ 2013 میں شی جن پنگ چین کے صدر منتخب ہوئے اورآل رائونڈ ڈپلومیسی کاآغازکیا۔ منصب صدارت سنبھالتے ہی روس ، تنزانیہ اور جنوبی افریقہ کادورہ کیا۔ صرف گزشتہ سال صدر شی چن پنگ نے 4براعظموں میں 18ملکوں کےدورے کیےاور80سربراہان مملکت اوررہنمائوں سےملاقاتیں کیں اورتعاون کے500پروگراموں پردستخط کیے۔ صدی شی جن پنگ نے China Dreamsکی بات کی۔ اس کامطلب شہریوں کامعیارزندگی بہتربنانا، خوش حالی لانا اور مضبوط فو ج کی تعمیرکاخواب ہے۔ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کے لیے Fox Hunt نامی مہم بھی شروع کی ہے اور مارکیٹ کی مزید اقتصادی اصلاحات پر زور دیا۔

مزید خبریں :