20 اپریل ، 2015
لاہور ......محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےلاہور میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرایکسپو سنٹر کوپہلےسیل کیا،بعد میں اعلیٰ حکام کی مداخلت پر2 روز کی مہلت دیتے ہوئےاسے کھول دیاگیا۔محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب کےذرائع نےبتایاکہ ایکسپو سنٹرکو پونے2 کروڑ روپےپراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آج صبح پہلےسیل کیا گیا،تاہم تھوڑی ہی دیربعداعلیٰ حکام کی مداخلت پر اسے ڈی سیل کردیا گیا،ان ذرائع کاکہناہےکہ ایکسپو سنٹر انتظامیہ نےتحریری طور پر پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 2 روزکی مہلت طلب کی ہے۔