کاروبار
20 اپریل ، 2015

کراچی اسٹاک ایکسچینج،انڈیکس میں 300سےزائدپوائنٹس کااضافہ

کراچی اسٹاک ایکسچینج،انڈیکس میں 300سےزائدپوائنٹس کااضافہ

کراچی......چینی صدر کی آمد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کیلئے بھی نیک شگون ثابت ہو رہی ہے۔ٹریڈنگ کےآغاز میں ہی ایس ای 100انڈیکس میں 300سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ٹریڈنگ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہو ااور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 375 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33ہزار 617 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 46 ارب ڈالر ز کےمتوقع اقتصادی معاہدوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اہے اور انکی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں زائد دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

مزید خبریں :