پاکستان
20 اپریل ، 2015

21 اور 22 اپریل کو لاہور میں4مجرموں کو پھانسی ہو گی

21 اور 22 اپریل کو لاہور میں4مجرموں کو پھانسی ہو گی

لاہور......21 اور 22 اپریل کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں معروف شخصیت سیٹھ عابد کے بیٹے کےقاتل سمیت 4 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جائےگا۔کوٹ لکھپت جیل ذرائع کےمطابق21اپریل کوجن2مجرموں کو پھانسی ہوگی ،ان میں سےالله رکھانےمصطفی آباد قصور میں1996ء میں ایک شخص طفیل،جبکہ غلام نبی نے2003ءمیں مزنگ لاہور میں مختار احمدبٹ کوقتل کیاتھا ۔22 اپریل کوپھانسی پانےوالوں میں2006ءمیں سیٹھ عابد کے بیٹے ایاز سمیت 5 افرادکےقتل میں ملوث سیکیورٹی گارڈ رضوان بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ مصری شاہ لاہور میں1995ءمیں ناصر اقبال کوقتل کرنےوالےمجرم معظم خان کو بھی22اپریل کو ہی پھانسی دی جائے گی۔ مجرموں سےورثاءکی آخری ملاقاتیں کرانے کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :