پاکستان
20 اپریل ، 2015

لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کارکن کاقتل کیس ، سماعت4مئی تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی  کارکن کاقتل کیس ، سماعت4مئی تک ملتوی

لاہور......لاہور ہائیکورٹ نےفیصل آباد میں پی ٹی آئی کےکارکن کےقتل کیس کی مزیدسماعت4مئی تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کےروبروفیصل آباد میں پی ٹی آئی کےکارکن حق نواز کےقتل کیس کی سماعت ہوئی،مقتول حق نوازکے بھائی عطامحمد نے جے آئی ٹی کی تبدیلی کےلیےعدالت سے رجوع کررکھا ہے۔درخواست گزار کا مؤقف ہےکہ موجودہ جے آئی ٹی نےوزیرِ مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی اورسابق وزیرِقانون پنجاب راناثنا اللہ کو بےگناہ قرار دےدیا ہے،لہٰذانئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ،عدالت نے مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :