21 اپریل ، 2015
اسلا م آباد......وزیرا عظم نواز شریف نےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک عظیم دوست اورعظیم قوم کےرہنماکااستقبال کررہےہیں۔پارلیمنٹ کےلیے آج بڑا دن ہے۔چینی صدر کی آمد کے شکر گزار ہیں،چینی صدر آپ پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں،ہم جانتے ہیں کہ چین کو پاکستان سے گہرا لگاؤ ہے،پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں کا چین کے بارے میں یکساں موقف ہے۔چینی عوام ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔پاکستان اور چین ملکر دہشتگردی ختم کریں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی سیکیورٹی پاکستان کی سیکیورٹی ہے،پاکستان اور چین حقیقی معنوں میں آئرن برادر ہیں۔اقتصادی راہداری منصوبے پرتیزی سےکام ہورہا ہے ۔ہمارے پہاڑاوردریا،دماغ اورروح آپس میں جڑی ہیں،چینی صدر کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان میں توانائی بحران پرقابو پانےکیلیےچینی کوششوں کی تعریف کرتےہیں،اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔اقتصادی راہداری سےپاکستان کے تمام علاقے مستفید ہوں گے،امن ،ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ہدف کےلیے مل کرکام کریں گے۔