21 اپریل ، 2015
اسلا م آباد......چینی صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ایوان صدر پہنچ چکے ہیں. صدر پاکستان ممنون حسین کی طرف سے چینی ہم منصب کو نشان پاکستان عطا کیا جائے گا۔چینی صدر شی چن پنگ کو بگھی میں ایوان صدر لایا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے چینی صدر شی چن پنگ پر تپاک استقبال کیا ، مہمان صدر کا ایوان صدر میں چینی صدر کا روایتی انداز میں پر تپاک استقبال کیا گیا۔ صدر ممنون حسین اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ون تو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے، چینی صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر پاکستان کی طرف سے چینی ہم منصب کو نشان پاکستان عطا کیا جائے گا۔صدر ممنون حسین چینی صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ تقریب میں وزیرا عظم نوازشریف ، دیگر وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہونگے۔