21 اپریل ، 2015
کراچی.......کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس پر بجلی واجبات کی رقم 1 ارب 50 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے، 3 دن میں ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں بجلی کاٹی جائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متعدد نوٹسز کے باوجود سندھ پولیس نے گزشتہ 7 ماہ سے بجلی واجبات کی ادائیگیاں نہیں کیں ہیں جواب بڑھتے بڑھتے 1 ارب 50 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ پولیس کی طرف سے3 دن کے اندر ادائیگیاں نہیں گئیں تو بجلی کاٹنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، ترجمان نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ بجلی واجبات کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔