21 اپریل ، 2015
جمرود .....خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ جس میں ایک خاصہ دار اہلکار شدید زخمی ہوا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ مندتو کوتی میں پہلے سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ جس سے قریب گزرنے والا خاصہ دار فورس کے اہلکار شکیل شدید زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لئے پشاور حیات اباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔