21 اپریل ، 2015
بارسلونا ......اسپین کے شہر بارسلونا کے اسکول میں طالب علم نے حملہ کرکے ایک پروفیسر کو ہلاک، 4 افراد کو زخمی کردیا۔واقعہ بارسلونا کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا۔ حملہ آور نے صبح کلاس میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود پروفیسر پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ صورتحال دیکھ کر دوسرے طلبہ کلاس سے باہر دوڑ پڑے۔ اس دوران حملہ آور نے مزید دو پروفیسرز اور 2 طلبہ کو زخمی کیا۔ زخمیوں میں سے ایک پروفیسر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حملہ آور کی عمر 13 سال بتائی جاتی ہے جو اسی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔