21 اپریل ، 2015
قاہرہ ...... قاہرہ کی عدالت نے مصر کے سابق صدر اور پہلے جمہوری رہنما محمد مرسی کے خلاف 20 سال کی قید کی سزا سنا دی۔ محمد مرسی سمیت اخوان المسلمون کے 12 ارکان کو بھی 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو دسمبر 2012 میں صدارتی محل کے باہر مظاہر ین کو تشدد پر اکسانے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی۔2012 میں مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد محمد مرسی کوفوج نے اقتدار سے ہٹا دیا تھا.محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون پر بھی پابندی لگ چکی ہے اور حکومت کی جانب سے اسے شدت پسند جماعت نامزد کیا جا چکاہے، اس کے ساتھ ساتھ محمد مرسی کو دیگر تین الزامات کا بھی سامنا ہے۔