21 اپریل ، 2015
لاہور........لاہورمیں سی آئی اےپولیس سےمبینہ مقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونےمیں کامیاب ہو گیا۔پولیس کےمطابق ماڈل ٹاؤن جی بلاک کےقریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپا مارا گیا ۔ملزموں نےپولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی ۔جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ہلاک ہونےوالے ڈاکو کی شناخت شہزادہ گلفام کے نام سےہوئی،جس کی لاش پوسٹمارٹم کےلئےجناح اسپتال بھجوا دی گئی ہے۔ پولیس کےمطابق ملزم ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔