پاکستان
21 اپریل ، 2015

چین کے صدر کوشایان شان اندازمیں الوداع کیاجائےگا

چین کے صدر کوشایان شان اندازمیں الوداع کیاجائےگا

اسلام آباد.....عظیم دوست چین کے صدر کوشایان شان اندازمیں الوداع کیاجائےگا۔ پاک فضائیہ کےطیارےچینی صدرکے طیارے کو اپنےحصارمیں پاکستان کی فضائی حدودتک لےجائیں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چین کے صدر کا طیارہ جونہی پاکستان سے روانگی کے لئے محوپروازہوگا پاک فضائیہ کے 8 جے ایف 17تھنڈر طیارے ان کےجہازکواپنی حفاظتی تحویل میں لےلیں گے۔ پاکستان ائیرفورس کے طیارے معزز مہمان کےطیارےکے دائیں اور بائیں جانب چارچار کی فارمیشن میں پرواز کریں گے۔

مزید خبریں :