پاکستان
21 اپریل ، 2015

سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست پر وفاق کا جواب

سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست پر وفاق کا جواب

اسلام آباد .....وفاق نے فوجی عدالتوں کی سزا پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر حکومتی جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے ،جس میں حکومت نے کہا ہے کہ سزایافتہ افراد اوران کی تنظیموں نےریاست پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کررکھاہے، سپریم کورٹ کے اختیار سماعت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس سے پہلے حکم امتناع جاری نہیں کیا جاسکتا۔وفاق نےسپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ فوجی عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزائے موت پر عمل درآمدروکنے کا حکم واپس لے کر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی متفرق درخواست خارج کر دی جائیں۔اختیار سماعت طے کیے بغیر سزاؤں کے خلاف حکم امتناع کیسے جاری کیا جاسکتا ہے۔ اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ21ویں آئینی ترمیم کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کو اختیار سماعت کا فیصلہ کرنا ہے، اسکے بغیر حکم امتناع جاری نہیں کیا جاسکتا۔ فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے افراد اور ان کی تنظیموں نے فوج اور ایف سی کے جوانوں کو ذبح کر کے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم واپس لے اور سپریم کورٹ بار کی درخواست مسترد کر دی جائے۔

مزید خبریں :