21 اپریل ، 2015
اسلام آباد .....پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کےدوران وزیراعظم نوازشریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےدرمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔جیو نیوز کے نمائندے کو ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کےدوران چینی صدر وزیر اعظم نواز شریف سے مصافحہ کر کے آگے بڑھے تو وزیر اعظم بھی ان کے پیچھے چل پڑے،اسی صف میں عمران خان بھی بیٹھےتھے ۔ چینی صدر عمران خان سے مصافحہ کر کے آگے بڑھ گئے تو وزیر اعظم نواز شریف ایک لمحے کو عمران خان کے سامنے رکے اور مخاطب کر کے کہا کہ چینی صدر کو بتانا تھا کہ ان کی پاکستان آمد میرے دھرنے کی وجہ سے ملتوی ہوئی تھی۔اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ان کا دورہ دھرنے کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا تھا ،اگر دھرنے کی وجہ سے ملتوی ہوتا تو یہ چار ماہ پہلے ہی آجاتے جب دھرنا ختم ہوا تھا۔