21 اپریل ، 2015
ممبئی .....بھارت نے منشیات اسمگل کرنے والی مشتبہ پاکستانی کشتی پکڑنے اور 8 پاکستانیوں کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی پور بندر کے ساحل کے قریب سے پکڑی گئی ۔ کشتی میں 200 کلو گرام سے زائد ہیروئن تھی جس کی قیمت تقریباً 600 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار 8 پاکستانیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مشتبہ کشتی کے قریب موجود دو بھارتی فشنگ ٹرالر بھی کوسٹ گارڈ نے روک لئےاور ان میں سوار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔