21 اپریل ، 2015
پیرس.......رضا چوہدری.......تحریک انصاف فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف فرانس کے تمام کارکنان،عہدیداران ارو ونگز ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور خواتین ونگز سمیت یوتھ ونگ بدستور اپنی اپنی جگہ کام کر رہے ہیں صرف پارٹی آئین میں درج طریقہ کار کی وجہ سے ونگز کے صدور آئندہ اپنے ناموں کے ساتھ صدر کی بجائے ہیڈ آف ونگ لکھیں گے،انہوں نےان اطلاعات کی سختی سے تردیدکی جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی عہدیداروں میں تبدیلی کی جارہی ہے۔انھوں نے وضاحت کی کہ نہ توعہدیداروں میں کوئی تبدیلی کی ہے اور نہ ہی کوئی ونگ ختم کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی میڈیا خبر کے حوالے سے ان سے تصدیق کر سکتا ہے آخر میں انہوں نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ وہ خود ساختہ بیانات اور خبروں سے گریز کریں ۔بصورت دیگران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہو گی ۔دریں اثنا تحریک انصاف فرانس کی ترجمان ناصرہ فاروقی نے میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروںاورافواہوںکی سختی سے تردیدکرتےھوئےکہاکہ تحریک انصاف فرانسکی خواتین ونگز سمیت یوتھ ونگ بدستور اپنی اپنی جگہ کام کر رہے ہیں۔ صرف پارٹی آئین میں درج طریقہ کار کی وجہ سے ونگز کے صدور آئندہ اپنے ناموں کے ساتھ صدر کی بجائے ہیڈ آف ونگ لکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہی ہم نے پارٹی عہدیداروں میں کوئی تبدیلی کی ہے۔اس حوالے سے میڈیا تحریک انصاف فرانس کے سیکرٹری جنرل رانا عمران عارف یا مجھ سے رابطہ کر کے خبر کے حوالے سے تصدیق کر سکتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تحریک انصاف فرانس میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خواتین کو کام کرنے سے روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان عناصر کوناکامی گی۔