21 اپریل ، 2015
ٹوکیو........جاپان میں تیار کی گئی ہےدنیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین، جس نے 600 کلومیٹر کی رفتار سے سفر کرکے ایک اور جاپانی ٹرین کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ میگلیو نامی یہ ٹرین نے آزمائشی سفر کے دوران 603 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچی۔ جاپانی حکام کے مطابق ٹرین 11 سیکنڈ تک 600 کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار سے سفر کرتی رہی۔ اس سے پہلے تیز ترین رفتار کا عالمی ریکارڈ 590 کلومیٹر تھا۔ میگلیو یا میگنیٹک لیوی ٹیشن magnetic levitation ٹرین بجلی سے چارج ہونے والے مقناطیسوں کی مدد سے پٹری سے 4انچ اوپر ہوا میں معلق ہوکر سفر کرتی ہے۔ عوام کے لئے اس ٹرین سروس کا آغاز 2027ء میں متوقع ہے۔