پاکستان
21 اپریل ، 2015

الطاف حسین کا علامہ زہیر عابدی ودیگر کو فون، حمایت پر اظہار تشکر

الطاف حسین کا علامہ زہیر عابدی ودیگر کو فون، حمایت پر اظہار تشکر

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ زہیر عابدی، علامہ علی کرارنقوی اورعلامہ اطہرمشہدی کو فون کرکے این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوارکنورنویدکی حمایت کرنے پر ان کااوران کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگرتمام علمائے کرام کا شکریہ اداکیااورکہاکہ علمائے کرام نے جس جرات وہمت اورحق پرستی کامظاہرہ کرتے ہوئے حق پرست امیدوارکی حمایت کااعلان کیاہے اس پر میں تمام علمائے کرام کاشکرگزار ہوں۔اس موقع پرعلمائے کرام نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دہشت گردی کے خاتمہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحادوبھائی چارے کیلئے جوکوششیں کی ہیں اس کے ہم سب معترف ہیں اورحق پرستی کی اس جدوجہدمیں ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔دریں اثنا الطاف حسین نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایم کیوایم کی سوشل میڈیا ٹیم ، ویب ٹی وی ٹیم اورمیڈیاٹیم کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔وہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں کارکنوںکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کئے گئے میوزیکل پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی بہت بہترہے اوروہ اس وقت نمبر ون پرہے ،انھوں نے ٹیم کے ایک ایک رکن کو شاندارخراج تحسین پیش کیااورمیڈیاٹیم کی کاکردگی کوبھی سراہا۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے کہا کہ میرے ساتھی، میرے بزرگ، مائیں بہنیں اورمیرے لوگ میری طاقت ہیں۔انہوں نے یہ بات پیر کی شب جناح گراؤنڈعزیزآباد میں میوزیکل پروگرام کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر عوام کاجوش وخروش قابل دیدتھا۔ الطا ف حسین نے اجتماع میںموجود اپنی بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم سےدرخواست کی کہ وہ اسٹیج پرآئیںاورایک بزرگ کی حیثیت سےمیرے ساتھیوں،ماؤں،بہنوںاوربچوں کی بلائیںلیں۔بعدازاںالطاف حسین نےتنظیمی ترانے گانے والے ممتازگلوکاروں خالدعمر اورمرادعلی مراد کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں ان کی دل سے بہت عزت کرتاہوںکیونکہ تحریک کے ابتدائی ایام میں جب میں موٹرسائیکل پر تحریک کاکام کرتاتھاتویہ بھی میرے ساتھ بھوکے رہ کرکام کرتے تھے۔ لوگ اپنے اچھے وقتوںکے ساتھیوں کویادرکھتے ہیں جبکہ انہیں برے وقتوں کے ساتھیوںکویاد رکھنا چاہیے۔خالدعمر اورمرادعلی مراد میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں اورمیںانہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔میں انہیں دل سے پیارکرتاہوں۔الطاف حسین نے گلوکار آفتاب خان اور محمد حسین کوبھی اسٹیج پربلوا کرانکا خیرمقدم کیااور دعائیں دیں۔

مزید خبریں :