دنیا
22 اپریل ، 2015

ایشین افریقن کانفرنس،چینی صدر سمیت کئی رہنما جکارتہ پہنچ گئے

ایشین افریقن کانفرنس،چینی صدر سمیت کئی رہنما جکارتہ پہنچ گئے

جکارتہ .....انڈونیشیا میں ایشیا اور افریقہ کے رہنماوں کی 2 روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے، چینی صدر شی چن پنگ سمیت دیگر ممالک کے رہنما جکارتہ پہنچ گئے ہیں۔جکارتہ میں ایشین افریقن کانفرنس میں تقریبا 30ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی چن پنگ پاکستان کے 2 روزہ دورے کے بعدکانفرنس میں شرکت کیلئے جکارتا پہنچ گئے ہیں۔ جکارتہ کنونشن سینٹر میں کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر ’جوکو ویڈوڈو‘کانفرنس کا افتتاح کرینگے۔ کانفرنس میں دہشتگردی، معاشی مسائل ، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق معاملات پر غور کیا جائیگا جبکہ فلسطین سے متعلق امور بھی زیر غور آئینگے۔

مزید خبریں :