پاکستان
22 اپریل ، 2015

یمن میں جنگ بندی کاسعودی فیصلہ دانشمندانہ ہے،حامد موسوی

سلام آباد.......تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے یمن میں جنگ بندی کو دانشمندانہ فیصلہ اورسعودی فوجی ترجمان کی جانب سے مفاہمتی عمل شروع کرنے کے اعلان کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے مسائل اپنے ممالک ہی میں حل کرنے میں امت مسلمہ کی بہتری ہے اور کسی ملک کی دوسرے ملک میں مداخلت بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی ہے ،حوثی قبائل کے ترجمان کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو حوصلہ مند اور پاکستانی عوام کے بارے میں مثبت خیالات اعلیٰ سوچ ہے ،یمن میں جنگ بندی کے بعد نقصانات کی تلافی اور مسائل افہام وتفہم کیساتھ حل کرنے کا فارمولا فوری مرتب کیا جائے ،مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ پوری انسانیت کے نزدیک قابل احترام مقامات ہیں جن کی توہین کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ،پاک چائنا دفاعی تعاون کے سمجھوتے کا پوری قوم خیر مقد م کرتی ہے تاہم ہمیں ذات اور شخصیت کے خول سے باہر نکل کر مسائل کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھنا چاہیے ،حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت جمعرات کو عالمی عشرہ اجر رسالت ؐ کی مناسبت سے مذہبی جذبے اور روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا،اس امر کا اظہار انہوںنے بدھ کو شاعر مشرق کی وفات کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کی جانب سے ایک سازش کے تحت عالم اسلام کا گھیرائو کرنے کیلئے ایران کو عراق و شام میں جبکہ سعودی عرب کو یمن میں پھنسایا گیا تا کہ مسلم ریاستوں کے دو اہم ممالک کو استعمال کر کے امت مسلمہ کو نہ صرف نقصان پہنچایا جائے ۔انہوںنے وزیر اعظم او ر آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس سے شکوک و شبہات کرنے کا موقع ملے گا ،

مزید خبریں :