پاکستان
23 اپریل ، 2015

لیاقت آباد سمیت کئی پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی

 لیاقت آباد سمیت کئی پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ  تاخیر سے شروع ہوئی

کراچی .....شکیل یامین کانگا......کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے علاقے لیاقت آباد،راجپوتانا کالونی سمیت کئی علاقوں کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ، پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ روکے جانے پر احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔پولنگ اسٹیشن پر تاخیر کے باعث لمبی قطاریں لگنے سے بزرگ مرد و خواتین ووٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجپوتانا کالونی سلمان ابراہیم اسکول میں پہلا ووٹ 8بجکر 41منٹ پر نثار احمد قریشی نے کاسٹ کیا ۔اس پولنگ اسٹیشن پر ایک وقت میں چار سے پانچ ووٹرز کو اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ،جن کی واپسی پر مزید لوگوں کو جانے کی اجازت دی جاتیہے،ووٹنگ کی رفتار سست ہونے پر یہاں لوگوں نے نعرے بازی بھی کی۔لیاقت آباد میں پولنگ کا آغاز ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوا ،اس دوران ووٹرز کی قطار لمبی ہوگئی ،جو ووٹرز کیلئے پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔لیاقت آباد دس نمبر کے ریاض گرلز کالج اور انجمن اسلامیہ بوائز سکینڈری اسکول میں بزرگوں کو اوپر نیچے کے چکر لگوائے جارہے ہیں ،اس پرپریشانی اور مشکل کے باعث کئی لوگ ووٹ دئیے بغیر گھرئوں کو لوٹ گئے ہیں۔لیاقت آباد 9نمبر پیلا اسکول میں ووٹنگ کا عمل 10بجکر15منٹ پراندر سے روک دیا گیا ہے جس پر ووٹرز نے احتجاج بھی کیا۔

مزید خبریں :