07 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزارت خزانہ نے بجٹ یکم جون کو پیش کرنے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوادی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بجٹ کی تاریخ طے کرنے کیلئے وزارت خزانہ میں 7 مئی کو خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی کے اعداد و شمار میں تاخیر کی وجہ سے بجٹ ایک ہفتے کیلئے التواء کا شکار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 18 مئی کو ہونے اور اقتصادی جائزہ 30 مئی کو پیش کیے جانے کی توقع ہے۔