پاکستان
23 اپریل ، 2015

عبدالقدوس کے انتقال پر الطاف حسین کااظہارافسوس

 عبدالقدوس کے انتقال پر الطاف حسین کااظہارافسوس

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین نے سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرگہرے رنج وغم اورانتہائی افسوس کااظہار کیا ہے اورکہاکہ وہ آج مخلص اوراچھے کارکن سے محروم ہوگئے۔ایک تعزیتی بیان میںالطاف حسین نے عبدالقدوس کی تنظیمی وصحافتی خدمات پرانہیںزبردست خراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ عبدالقدوس نہ صرف بہترین صحافی بلکہ مخلص کارکن بھی تھے جن کی تنظیمی وصحافتی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔ انہوںنے عبدالقدوس مرحوم کے سوگوارلواحقین ،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے تمام عہدیداران سمیت تمام صحافتی برادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اورکہاکہ عبدالقدوس کے انتقال پرمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان ان کے دکھ دردمیںبرابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیںکہ اللہ تعالیٰ عبدالقدوس مرحوم کی مغفرت فرمائے ،انہیںجنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطاکرے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)۔دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم شعبہ اطلاعات نیوز،ویڈیو،فوٹوسیکشن سمیت ایم کیوایم کے دیگرشعبہ جات کے اراکین نے بھی عبدالقدوس کے انتقال پر گہرے رنج و غم اورافسوس کااظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میںرابطہ کمیٹی نے عبدالقدوس مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالقدوس مرحوم کی مغفرت فرمائے،انہیںاپنی جواررحمت میںاعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)۔واضح رہے کہ 52سالہ عبدالقدوس ولدعبدالرحمن شادی شدہ تھے اورانکےسوگواران میںبیوہ،بھائیوں اور بہنوںکے علاوہ متعدد دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔وہ جگرکے عارضےباعث کراچی ہارٹ اینڈ ڈیزاسپتال میںزیرعلاج تھے۔انکی نمازجنازہ کل بعدنمازجمعہ مسجدفاروقی بلاک14گلشن اقبال نزد مشرق سینٹر کے قریب اداکی جائیگی ۔جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان وکارکنان،حق پرست نمائندے اورصحافی برادری کے علاوہ حق پرست عوام بڑی تعدادمیںشرکت کریںگے ۔

مزید خبریں :