07 مئی ، 2012
لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نیٹو سپلائی بحال نہ کرنے کی صورت میں عالمی پابندیوں کی بات کرکے شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ منصورہ لاہورسے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہا وزیر دفاع قوم کو ڈرون حملوں کے بارے میں بھی عالمی قوانین سے آگاہ کریں۔ سید منور حسن کاکہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بندش سے امریکا سے زیادہ وزیر دفاع احمد مختارکو پریشانی لاحق ہے اور وہ اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے کر قوم کو اقتصادی پابندیوں سے ڈرا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے خوفزدہ شخص کو پاکستان کا وزیر دفاع رہنے کا کوئی حق نہیں۔