24 اپریل ، 2015
سینٹ جارج........ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سینٹ جارج، گرینڈا میں جاری ہے۔ آج تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 373رنز اسکور کر لیے ہیں اور کالی اندھی ٹیم پر 74رنز کی سبقت بھی حاصل کر لی ہے، انگلش ٹیم کی جانب سے جو روٹ نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 118رنز کے اسکور پر ناٹ آئوٹ ہیں اور الیسٹر کک76، جوناتھن ٹراٹ59 اور گیری بیلنس77 کی نصف سنچریوں نے بھی نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ کالی اندھی کے بالرز کی جانب سے شینن گیبریل اور دیوندرہ بیشو نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ہیں۔