08 مئی ، 2012
بڈھ بیر. . . .پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے امن لشکر کے رہنما کے گھر پر حملہ کر دیا دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں ملی خیل کے علاقے میں شدت پسندوں نے امن لشکر کے رہنما اسرار کے گھر پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد شدت پسندوں نے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں شدت پسند فرار ہوگئے فائرنگ کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔