08 مئی ، 2012
کراچی . . ..کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر کے سبب باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔ ایم اے جناح روڈ پر کھارادر سے بولٹن مارکیٹ کی جانب جاتے ہوئے دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسیکو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جن کی شناخت 38 سالہ ثاقب اور 6 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ دو دو زخمیوں میں فرحان اور محمد ارشد نامی افراد شامل ہیں،زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔