25 اپریل ، 2015
کراچی.........کراچی میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سبین محمودکی زخمی والدہ مہناز کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ انسداد دہشتگردی، قتل اورزخمی کیےجانےکی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی سفارتخانے نے سبین محمود کے قتل کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق سبین محمود کاقتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، سبین محمود اوران کی والدہ پرفائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔