25 اپریل ، 2015
اسلام آباد........پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل تحلیل کرنےکانوٹی فی کیشن جاری کردیا۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نوٹی فی کیشن کااطلاق گزشتہ ماہ سے ہوگا۔ دورکنی ٹریبونل جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں قائم کیاگیاتھا، ٹریبونل انٹرا پارٹی انتخابات میں بےضابطگیوں کی تحقیقات کررہاتھا جبکہ ٹریبونل نے 2 مرتبہ عمران خان کوطلب کیامگروہ پیش نہ ہوئے۔