26 اپریل ، 2015
کراچی.......... ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، 2سال کے دوران ایم کیو ایم کے 200سے زائد کارکن قتل کیے گئے، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے جناح گراؤنڈ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، لیکن کارکنوں نے ہتھیار نہیں اٹھائے، این اے246 کے انتخاب میں کارکنوں نے روپوش ہوکر وقت گزارا، ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے، اب تک کے نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ میں 22نشستیں حاصل کرلی ہیں، ایم کیو ایم کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر میں سب سے آگے رہی اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ متحدہ کے قائد نے کہا کہ این اے246 کے ضمنی انتخاب کے دوران کہیں بھی محاذ آرائی نظر نہیں آئی، پنجاب میں (ن)لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوئے، ان کا اسلحہ کسی کو کیوں نظر نہیں آتا، ایم کیو ایم کے مرکز سے نیٹو کا اسلحہ ملنے کا الزام لگایا گیا، الگ صوبے کا مطالبہ سندھ کے شہری عوام نے کیا تھا، کراچی کو الگ صوبہ بنانا میرا مطالبہ نہیں تھا، الگ صوبے کا مطالبہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے عوام نے کیا تھا، ملک میں بہتر نظام کے لیے کم ازکم 20صوبے بنائے جائیں، کراچی کےحقوق کے لیے تمام قومیتوں کے افراد لڑیں گے اور مل کر بھی رہیں گے اور حکومت ایم کیو ایم سے متعصبانہ رویہ ترک کردے۔